یمن میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i279434-یمن_میں_آل_سعود_کے_خلاف_احتجاجی_مظاہرہ
ہزاروں یمنی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے اپنے ملک کے خلاف آل سعود حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • یمن میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہزاروں یمنی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کر کے اپنے ملک کے خلاف آل سعود حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کر کے یمن اور علاقے میں امریکہ اور سعودی عرب کی پالیسیوں اور جرائم کی مذمت کی اور سعودی عرب کے ایجنٹوں کے یمن سے انخلا کا مطالبہ کیا-

یمنی شہریوں نے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے خلاف مقدمہ چلائے جانے پر بھی تاکید کی اور دنیا بھر کے ملکوں سے اپیل کی کہ وہ یمن پر حملے روکنے کے لئے سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں-

آل سعود حکومت مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکہ کی مدد سے یمن پر حملے کر رہی ہے- سعودی عرب کے حملوں میں بارہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں-