دہشت گردوں کے خلاف شام کی کرد ملیشیا کی پیشقدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i279948-دہشت_گردوں_کے_خلاف_شام_کی_کرد_ملیشیا_کی_پیشقدمی
شام کی کرد ملیشیا نے شمالی شہر رقہ کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے آس پاس کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف شام کی کرد ملیشیا کی پیشقدمی

شام کی کرد ملیشیا نے شمالی شہر رقہ کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے آس پاس کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ شام کی کرد فورس کے حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے علاقے سے پسپا ہونا پڑا ہے۔ایک اور اطلاع کے مطابق مغربی شام کے علاقے حماہ میں، طیبہ الامام اور حلفایا کے قریب شامی فوج اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔دوسری جانب دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے جنوبی شام کے شہر درعا کے علاقے سحاری اور سجنہ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ادھر شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران حلب اور لاذقیہ کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں کے درمیان آٹھ ٹن غذائی اشیا اور دوسرا سامان تقسیم کیا گیا ہے۔روس اقوام متحدہ کے تعاون سے، اب تک اکیس ٹن امدادی سامان مشرقی شام کے لوگوں میں تقیسم کر چکا ہے۔