کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ رابطے کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i280750-کالعدم_تحریک_طالبان_پاکستان_کا_اسرائیل_کے_ساتھ_رابطے_کا_اعتراف
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان نے صیہونی حکومت کے ساتھ ٹی ٹی پی کے رابطے کا اعتراف کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ رابطے کا اعتراف

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان نے صیہونی حکومت کے ساتھ ٹی ٹی پی کے رابطے کا اعتراف کیا ہے

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے جس نے کچھ عرصے قبل پاکستانی فوج کے سامنے خود سپردگی کردی تھی اعتراف کیا ہے کہ ٹی ٹی پی اسرائیل سے مدد لینے کے لئے تیار تھی - احسان اللہ احسان نے ایک ویڈیو ٹیپ میں جس کو پاکستانی فوج نے نشر کیا  اعتراف کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ملک کے اندر بہت سے حملوں میں شریک رہی ہے - احسان اللہ احسان نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستانی نوجوانوں کو اسلام کے نام پر دھوکہ دیتی ہے اور اپنے مفادات کے لئے اسلام کا نام استعمال کرتی ہے -