صیہونی حکومت کا دمشق انٹرنیشنل پر حملے کا اعتراف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i280810-صیہونی_حکومت_کا_دمشق_انٹرنیشنل_پر_حملے_کا_اعتراف
صیہونی حکومت نے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کا اعتراف کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کا دمشق انٹرنیشنل پر حملے کا اعتراف

صیہونی حکومت نے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اسرائیل کے انٹیلیجنس منسٹر یسرائیل کٹز نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے دمشق ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیل کے انٹیلیجنس منسٹر نے دعوی کیا کہ اسرائیل کو بقول ان کے جب بھی حزب اللہ لبنان کو ہتھیار پہنچائے جانے کے کسی منصوبے کی خبر ملے گی تو وہ کارروائی کرے گا-
اسرائیل کے وزیر انٹیلیجنس نے دمشق ایئرپورٹ پر حملے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
درایں اثنا لبنان کے المنار ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح اسلحے کے گودام اور ایندھن کے ٹینک میں ہونے والا دھماکا دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے پاس ہوا ہے۔
المنار کی رپورٹ کے مطابق دمشق ایئرپورٹ کے اطراف میں ہونے والے فضائی حملے میں صرف مالی نقصان ہوا ہے۔
اس سے پہلے بھی صیہونی حکومت نے شام میں دہشت گردوں کی مدد کے لئے اس ملک کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں۔

شام، اس حملے کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلح دہشت گردوں کی کھلی حمایت سمجھتا ہے۔