فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں بیت اللحم میں فلسطینیوں کا اجتماع
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i282334-فلسطینی_قیدیوں_کی_حمایت_میں_بیت_اللحم_میں_فلسطینیوں_کا_اجتماع
فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں بیت اللحم کے علاقے المعصرہ میں اجتماع کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں بیت اللحم میں فلسطینیوں کا اجتماع

فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں بیت اللحم کے علاقے المعصرہ میں اجتماع کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بیت اللحم کے علاقے المعصرہ میں یہ اجتماع، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدیوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیا گیا۔ان فلسطینیوں نے ایسی حالت میں کہ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بھوک ہڑتال کرنے والے بعض فلسطینی قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں اور پوری فلسطینی قوم سے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔فلسطینی ذرائع کے حوالے سے المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں میں چار اور فلسطینی قیدی شامل ہو گئے ہیں۔صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں نے اس غاصب حکومت کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔