شام اور عراق کے درمیان سرحدی تعاون میں اضافہ پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i283278-شام_اور_عراق_کے_درمیان_سرحدی_تعاون_میں_اضافہ_پر_زور
شام کے صدر بشار اسد نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • شام اور عراق کے درمیان سرحدی تعاون میں اضافہ پر زور

شام کے صدر بشار اسد نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

دمشق سے ہماے نمائندے کے مطابق، صدر بشار اسد نے فالح الفیاض سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلے میں شامی اورعراقی فوج کی کامیابی کو دونوں ملکوں میں امن و امان کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
صدر بشار اسد نے کہا کہ شام اور عراق کے دشمن مشترک ہیں اور دونوں ہی ملکوں کو دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ خطے کے ملکوں کو کمزور اور ان کے حصے بخرے کرنا چاہتے ہیں۔
عراق کی قومی سلامتی کے مشیر صالح الفیاض نے اس موقع وزیراعظم حیدرالعبادی کا زبانی پیغام بھی شام کے صدر بشار اسد کو پہنچایا۔ عراقی وزیراعظم نے اپنے زبانی پیغام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں عراق اورشام کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عراقی وزیراعظم نے اپنے پیغام میں، داعش کے خلاف جنگ کے تناظر میں بغداد اور دمشق کے درمیان سرحدوں پر ہم آہنگی میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔