شام میں داعش کی انسانیت سوز کارروائی
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد گروہ داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر دیا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے دیر الزور کے شمال مغربی قصبے جزرہ البوشمس میں انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود دو خواتین اور دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو سروں میں گولیاں مار کربہیمانہ طورسے قتل کردیا۔ داعش نے دیرالزورسے شامی کردش ڈیموکریٹک فورس کے 3 اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے 510 دہشتگردوں کو جنگ سے فرار کرنے کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتار دیا اور مختلف دہشتگرد گروہوں سے تعلق رکھنے والے 346 دہشتگردوں کو اندرونی لڑائی کے دوران ہلاک کردیا۔
ٹیگس