شام میں داعش کی انسانیت سوز کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i283568-شام_میں_داعش_کی_انسانیت_سوز_کارروائی
شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد گروہ داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
  • شام میں داعش کی انسانیت سوز کارروائی

شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد گروہ داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے دیر الزور کے شمال مغربی قصبے جزرہ البوشمس میں انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود دو خواتین اور دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو سروں میں گولیاں مار کربہیمانہ طورسے قتل کردیا۔ داعش نے دیرالزورسے شامی کردش ڈیموکریٹک فورس کے 3 اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے 510 دہشتگردوں کو جنگ سے فرار کرنے کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتار دیا اور مختلف دہشتگرد گروہوں سے تعلق رکھنے والے 346 دہشتگردوں کو اندرونی لڑائی کے دوران ہلاک کردیا۔