شام: امریکی حملے میں 15 جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i283696-شام_امریکی_حملے_میں_15_جاں_بحق
شام پر امریکی حملے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • شام: امریکی حملے میں 15 جاں بحق

شام پر امریکی حملے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر رقہ کے اطراف میں  امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملے میں 15 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اتحادی طیاروں نے رقہ کے گاؤں کدیران پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک سیکڑوں شامی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔