افغان شہریوں کا کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i285248-افغان_شہریوں_کا_کابل_واشنگٹن_سیکورٹی_معاہدہ_منسوخ_کرنے_کا_مطالبہ
افغانستان کے صوبہ غزنی کے شہریوں نے اس ملک میں انجام پانے والے تمام جرائم کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے.
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • افغان شہریوں کا کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

افغانستان کے صوبہ غزنی کے شہریوں نے اس ملک میں انجام پانے والے تمام جرائم کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدہ منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے.

افغانستان کی آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ غزنی کے تبیان ثقافتی و سماجی مرکز کے سربراہ محمد جواد ولایتی نے امریکہ کے ساتھ افغانستان کے سیکورٹی معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس معاہدے پر دستخط کے باوجود نہ صرف یہ کہ افغانستان کی اقتصادی وسیکورٹی کی صورت حال بہتر نہیں ہوئی بلکہ مزید بدتر بھی ہو گئی ہے لہذا افغانستان کے لئے اس صورت حال کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور اسے فوری طور پر منسوخ کر دیا جانا چاہئے-

افغانستان کے صوبہ غزنی کے کئی شہریوں نے بھی آوا نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کو افغانستان میں ہونے والے تمام جرائم کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ داعش، القاعدہ اور تمام تکفیری دہشت گرد گروہ  جو افغانستان میں جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، امریکہ کے ہی بنائے ہوئے ہیں-