صعدہ میں میڈیکل سینٹر پر سعودی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i285398-صعدہ_میں_میڈیکل_سینٹر_پر_سعودی_بمباری
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کے ایک میڈیکل سینٹر پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • صعدہ میں میڈیکل سینٹر پر سعودی بمباری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کے ایک میڈیکل سینٹر پر بمباری کی ہے۔

یمن کے صوبہ صعدہ کے میڈیکل آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کی صبح کو سعودی لڑاکا طیاروں نے اس صوبے میں ہیضے کا شکار ہونے والے افراد کے میڈیکل سینٹر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تاہم ابھی تک شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔


سعودی لڑاکا طیاروں نے صعدہ کے ہسپتال پر ایسے عالم میں حملہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہیضے کا شکار ہونے والوں کے علاج کیلئے طبی مراکز ناکافی ہیں۔

درایں اثنا سعودی جنگی طیاروں نے شمالی صعدہ کے قحزہ علاقے کو بھی کئی بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔