شام میں ایرانی ڈرون طیارے کی جانب سے امریکی ڈرون طیارے کاتعاقب
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i285918-شام_میں_ایرانی_ڈرون_طیارے_کی_جانب_سے_امریکی_ڈرون_طیارے_کاتعاقب
شام میں اتحادی افواج کے آپریشنل روم نے ایسی تصاویر نشر کی ہیں جن میں ایرانی ڈرون طیارہ امریکی ڈرون طیارے کا پیچھا کرتا نظر آ رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
  • شام میں ایرانی ڈرون طیارے کی جانب سے امریکی ڈرون طیارے کاتعاقب

شام میں اتحادی افواج کے آپریشنل روم نے ایسی تصاویر نشر کی ہیں جن میں ایرانی ڈرون طیارہ امریکی ڈرون طیارے کا پیچھا کرتا نظر آ رہا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام میں اتحادی افواج کے آپریشنل روم نے ایسی تصاویر نشر کی ہیں جن میں شام کی فضا میں ایرانی ڈرون طیارہ امریکی ڈرون طیارے کا پیچھا  کرتا نظر آ رہا ہے۔ان تصاویر میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ ایرانی ڈرون طیارہ کس طرح سے امریکی ڈرون طیارے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔شام میں متحدہ آپریشنل روم نے ان تصاویر کے نیچے یہ بھی لکھا کہ ایرانی ڈرون طیارہ، امریکی ڈرون طیارے کو، جو ایرانی طیارے پر نظر بھی نہیں رکھ پا رہا تھا، مار بھی گرا سکتا تھا۔