امریکی حملے میں 300 عام شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i286734-امریکی_حملے_میں_300_عام_شہری_جاں_بحق
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے رقہ میں امریکہ کے نام نہاد اتحادی فوج کے حملے میں 300 عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکی حملے میں 300 عام شہری جاں بحق

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام کے علاقے رقہ میں امریکہ کے نام نہاد اتحادی فوج کے حملے میں 300 عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کیرین ابو زید (Karin Abu Zaid) کا کہنا صرف شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحاد کے حملے میں میں300 عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

اس سے قبل بھی رقہ میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں 4 عورتیں اور دو بچے تھے۔

شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبورہوئے ہیں۔