افغان فوجی کی فائرنگ، 4 امریکی فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i287056-افغان_فوجی_کی_فائرنگ_4_امریکی_فوجی_ہلاک
افغانستان میں میں ایک افغان فوجی نے چار امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  •  افغان فوجی کی فائرنگ، 4 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں میں ایک افغان فوجی نے چار امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

افغانستان کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک افغان فوجی نے ملک کے شمالی صوبے بلخ میں امریکی فوجیوں کے ایک اڈے میں فائرنگ کرکے کم سے کم چار امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
کابل میں امریکی فوج کی کمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی مشتعل افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی سنیچر کو ایک مشتعل افغان فوجی نے صوبہ ننگرہار کے شہر آچین میں امریکی فوجیوں پر فائرکھول دیا تھا جس میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
اب تک افغان فوجیوں کی فائرنگ میں بہت سے امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔
اس وقت افغانستان میں امریکا کے دس ہزار فوجی موجود ہیں۔