سرتاج عزیز کے بیان پر افغان حکومت کا ردعمل
افغانستان صدر کے نائب ترجمان نے پاکستانی وزیراعظم کے مشیر خارجہ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
افغان صدر کے نائب ترجمان نجیب اللہ آزاد کا کہنا تھا کہ صدر اشرف غنی پر طالبان کی حمایت کا الزام، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کاروائی کے بارے میں کابل اسلام آباد اتفاق رائے پرامریکہ اور چین کی نگرانی کے حوالے سے پاکستان کی تشویش کی علامت ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہ موجود نہیں ہے کہ افغان صدر طالبان کی حمایت کر رہے ہیں۔
افغان صدر کے نائب ترجمان نے کہا کہ سرتاج عزیز کا بیان اسلام آباد ک تشویش کی علامت ہے کیونکہ جلد ہی امریکہ اور چین کی نگرانی میں پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کاررائی کا آغاز ہوگا۔
توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان اور افغانستان طے شدہ اہداف کے مطابق چین اور امریکہ کی نگرانی میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کرنے والے ہیں۔