سعودی عرب کی سوڈان سے مزید فوجیوں کی درخواست
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i290452-سعودی_عرب_کی_سوڈان_سے_مزید_فوجیوں_کی_درخواست
سعودی عرب نے یمن کی دلدل میں بری طرح پھنس جانے کے بعد سوڈان کے صدر سے مزید فوجی یمن بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی سوڈان سے مزید فوجیوں کی درخواست

سعودی عرب نے یمن کی دلدل میں بری طرح پھنس جانے کے بعد سوڈان کے صدر سے مزید فوجی یمن بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

معروف سعودی نقاد مجتہد نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک کو اس ملک میں سخت مشکلات کا سامنا ہے چنانچہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے سوڈان کے صدر عمرالبشیر سے یمن میں مزید فوجی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عمر البشیر نے اپنے ایک ہزار فوجیوں کے عوض ایک ارب ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
مجتہد نے تقریبا ایک مہینے پہلے صحرای میدی میں یمنی فوج کے حملے میں سو سوڈانی فوجیوں کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور سوڈان نے اس واقعے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
مجتہد کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان عمر البشیر کی مالی مشکلات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے ساتھ ہی سوڈانی فوجیوں کی جہالت و نادانی کا بھی غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اور ان کے درمیان سعودی ملاؤں کو بھیج کر انھیں جی جان سے لڑنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔