ایران و پاکستان سے ہزاروں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i290796-ایران_و_پاکستان_سے_ہزاروں_افغان_پناہ_گزینوں_کی_وطن_واپسی
افغانستان کی وزارت مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایران و پاکستان سے دس ہزار پانچ سو افغان پناہ گزین وطن واپس لوٹے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان سے ہزاروں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی

افغانستان کی وزارت مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایران و پاکستان سے دس ہزار پانچ سو افغان پناہ گزین وطن واپس لوٹے ہیں۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت مہاجرین نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ یہ افغان پناہ گزین ایران و افغانستان اور افغانستان و پاکستان کی مشترکہ سرحدوں سے افغانستان میں داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال دس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین ایران و پاکستان سے اپنے ملک واپس منتقل ہوئے تھے۔ ایران و پاکستان میں اس وقت تقریبا تیس لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں۔
لگ بھگ چار عشرے قبل افغانستان پر سابق سوویت یونین اور دو ہزار ایک میں اس ملک پر امریکہ کے قبضے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں افغان شہری بے گھر ہوئے ہیں۔