غزہ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i291520-غزہ_پر_صیہونی_فوجیوں_کا_حملہ
صیہونی حکومت نے پیر کے دن غزہ پر گولہ باری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

صیہونی حکومت نے پیر کے دن غزہ پر گولہ باری کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

غزہ کا علاقہ سنہ دو ہزار چھے سے صیہونی حکومت کے محاصرے میں ہے اور اس علاقے کے فلسطینیوں کو شدید مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔

صیہونی حکومت نے غرب اردن کے علاقے الخلیل میں اپنا ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے تھوڑی دیر کے بعد ہی غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد صیہونی حکومت نے اپنے ہوا بازوں کی تلاش شروع کر دی۔

صیہونی حکومت کا یہ ہیلی کاپٹر الخلیل کے مشرق میں بنی نعیم کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت فلسطین کے خلاف اپنے فوجی ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتی ہے۔