العوامیہ میں سعودی مظالم کی بین الاقوامی تحقیات کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i292294-العوامیہ_میں_سعودی_مظالم_کی_بین_الاقوامی_تحقیات_کا_مطالبہ
سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ کے باشندوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کے لوگوں پر آل سعود کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے حملوں کو بند کرائے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • العوامیہ میں سعودی مظالم کی بین الاقوامی  تحقیات کا مطالبہ

سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ کے باشندوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کے لوگوں پر آل سعود کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے حملوں کو بند کرائے

سعودی عرب کے مشرقی شہر العوامیہ میں عام شہریوں پر آل سعود کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں شدت آجانے کے بعد علاقے کے شہریوں نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں کو بند کرائے - العوامیہ کے باشندوں نے سعودی سیکورٹی اہلکاروں کے مظالم اور عام شہریوں پر ان کے حملوں کی بین الاقوامی اداروں کے ذریعے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے- واضح رہے کہ آل سعود کے کارندوں نے العوامیہ اور القطیف میں عام شہریوں پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں اور وہ توپخانوں کے ذریعے بھی عام شہریوں کے مکانات کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں خواتین اور بچے زخمی ہو‏گئے ہیں گذشتہ دس مئی سے آل سعود کے کارندوں نے العوامیہ شہر کے مختلف محلوں میں اپنے حملے تیز کردئے ہیں -