سعودی خواتین پابندیوں سے عاجز، حقوق کی بحالی کے مطالبات تیز
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i292654-سعودی_خواتین_پابندیوں_سے_عاجز_حقوق_کی_بحالی_کے_مطالبات_تیز
سعودی عرب کی خواتین نے سخت گھٹن کے ماحول سے عاجز آکر اپنے انفرادی اور اجتماعی حقوق کی بحالی کا مطالبہ تیز کر دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • سعودی خواتین پابندیوں سے عاجز، حقوق کی بحالی کے مطالبات تیز

سعودی عرب کی خواتین نے سخت گھٹن کے ماحول سے عاجز آکر اپنے انفرادی اور اجتماعی حقوق کی بحالی کا مطالبہ تیز کر دیا ہے

رپورٹ کے مطابق خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی شخصیتوں نے سعودی عرب میں خواتین کو ابتدائی ترین انفرادی و اجتماعی حقوق حاصل نہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین کا ایک گروہ  " میں اپنی سرپرست خود " نامی تحریک میں شامل ہوگیا ہے- اس سے پہلے بھی اس وقت برطانیہ میں مقیم منال الشریف نے جو سعودی خواتین کے حقوق کے حصول کے لئے کام کرتی ہیں اسٹریلیا کے ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی خواتین کی اپنے حقوق سے محرومی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ تک کرنے کی اجازت نہیں ہے- عالم اسلام میں سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے-