سعودی خواتین پابندیوں سے عاجز، حقوق کی بحالی کے مطالبات تیز
Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
سعودی عرب کی خواتین نے سخت گھٹن کے ماحول سے عاجز آکر اپنے انفرادی اور اجتماعی حقوق کی بحالی کا مطالبہ تیز کر دیا ہے
رپورٹ کے مطابق خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی شخصیتوں نے سعودی عرب میں خواتین کو ابتدائی ترین انفرادی و اجتماعی حقوق حاصل نہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی خواتین کا ایک گروہ " میں اپنی سرپرست خود " نامی تحریک میں شامل ہوگیا ہے- اس سے پہلے بھی اس وقت برطانیہ میں مقیم منال الشریف نے جو سعودی خواتین کے حقوق کے حصول کے لئے کام کرتی ہیں اسٹریلیا کے ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی خواتین کی اپنے حقوق سے محرومی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ تک کرنے کی اجازت نہیں ہے- عالم اسلام میں سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے-