سعودی فوجیوں کی بربریت جاری، العوامیہ میں پانچ شیعہ شہید
سعودی عرب کے فوجیوں نے العوامیہ شہر میں اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئۓ لوگوں کے گھروں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے جبکہ لوگوں کے ساتھ جھڑپوں میں دوسیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں
سعودی فوجیوں نے بدھ کو ایک بار پھر مشرقی سعودی عرب کے شیعہ علاقے العوامیہ پر حملہ کیا اور گھروں پر گولہ باری کی- سعودی فوجیوں نے امدادی کارکنوں اور ریڈ کریسنٹ کی گاڑیوں کو بھی شہر میں جانے کی اجازت نہیں دی - سعودی فوجی العوامیہ کے لوگوں سے شہر چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں - سعودی فوجیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ شہر سے باہر نہیں نکلے تو ان کا انجام موت کے سوا کچھ نہیں ہوگا- العوامیہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی لائنیں کاٹ دی گئی ہیں اور باہر کی دنیا سے ان کا رابطہ پوری طرح منقطع ہوگیا ہے - اس درمیان شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں سعودی عرب کے دو سیکورٹی اہلکاروں کے مارے جانے کی بھی خبریں ملی ہیں -