العوامیہ ٹاؤن پر سعودی جارحیت، 1 شہید
مشرقی سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ پر سعودی فوج کے حملے میں مزید ایک شہری شہید ہوگیا ہے۔
لبنان کے المیادین ٹی وی کے مطابق، سعودی فوج کے محاصرے اور مسلسل گولہ باری کے نتیجے میں العوامیہ کا ایک اور شہری محمد الرحیمانی شہید ہوگیا ہے جس کے بعد اس علاقے میں سعودی فوجی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد چھے ہوگئی ہے۔سعودی فوجی علاقے کے لوگوں کی زرعی زمینیں بھی تباہ کررہے ہیں اور رہائشی علاقوں پر حملہ کرکے لوگوں کو جبری کوچ پر مجبور کر رہے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں نے دیرہ نامی محلے پر بھی حملہ کیا ہے جبکہ وہ البحاری ٹاؤن کی مرکزی شاہراہ کو مسلسل فائرنگ کا نشانہ بنارہے ہیں۔سعودی فوجیوں نے اٹھائیس جون سے العوامیہ ٹاؤن اور اس سے ملحقہ آبادیوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنار رہے ہیں۔العوامیہ مشرقی سعودی عرب کا شیعہ آبادی والا علاقہ ہے جسے ا یک عرصے سے سرکوبی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔