العوامیہ پر سعودی فوج کے حملے جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i293274-العوامیہ_پر_سعودی_فوج_کے_حملے_جاری
سعودی فوجیوں نے مشرقی شہر العوامیہ کو ایک بار پھرحملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں مزید ایک شہری شہید ہوگیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • العوامیہ پر سعودی فوج کے حملے جاری

سعودی فوجیوں نے مشرقی شہر العوامیہ کو ایک بار پھرحملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں مزید ایک شہری شہید ہوگیا ہے۔

المنار ٹیلی ویژن کے مطابق، سعودی فوجیوں نے تیس ہزار کے آبادی والے شہر العوامیہ پر حملہ کرکے ایک شہری کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ سعودی فوجی کم سے کم ایک شخص کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ سعودی فوج نے العوامیہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور صحافیوں اور عالمی اداروں کے نمائندوں کو علاقے کی صورتحال کے جائزے کی غرض سے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ریاض کے بعد سے سعودی عرب کی شاہی حکومت نے العوامیہ کے علاقے میں منظم فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔برطانوی جریدے انڈی پینڈینٹ کے مطابق، مقامی شہریوں نے اس اخبار کو بتایا ہے کہ سعودی فوج کے حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پچیس افراد شہید ہوچکے ہیں۔