امریکی فوج کے کمانڈر کا افغانستان میں شکست کا اعتراف
افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر نے افغانستان میں اپنی شکست کا اعتراف کرلیا ہے
افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نیکلسن نے افغانستان میں امریکہ کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ میں شکست کی قیمت نہیں چکائی جا سکتی - امریکی فوج کے کمانڈر نے کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ اشرف غنی حکومت کے مخالفین بعض پڑوسی ممالک کی مدد سے افغان عوام کا قتل عام کر رہے ہیں- امریکی فوج کے کمانڈر کے یہ بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہیں کہ جب دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان پر امریکی حملے کے آغاز سے اب تک دسیوں ہزار بےگناہ افغان شہری مارے جا چکے ہیں- بہت سے عام شہری امریکی فوج کے جرائم اور امریکی ڈرون طیاروں کے بار بار کے حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں جس کے باعث عوام میں شدید نفرت اور غم و غصہ پیدا ہواہے- اور افغان عوام نے بارہا مظاہرے کر کے ملک سے بیرونی غاصب فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کیا ہے - افغانستان کے متعدد ممبران پارلیمنٹ، سیاسی ماہرین تجزیہ نگاروں اور شخصیات نے بارہا افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو ناکام قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ موجودگی افغانستان میں عدم استحکام اور بدامنی بڑھنے کا باعث بنی ہے-ہے-