افغانستان میں بم کا دھماکہ،درجنوں ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i295180-افغانستان_میں_بم_کا_دھماکہ_درجنوں_ہلاک_اور_زخمی
جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد مارے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں بم کا دھماکہ،درجنوں ہلاک اور زخمی

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد مارے گئے ہیں۔

صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ بم کا یہ دھماکہ بدھ کی صبح مرکزی شہر لشکرگاہ کے پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر ہوا۔ اس دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوئے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر لوگ عام شہری ہیں۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دوماہ پہلے بھی لشکر گاہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ہلمند جنوبی افغانستان کا سب سے زیادہ بدامنی والا صوبہ شمار ہوتا ہے جہاں طالبان کو کافی اثرو رسوخ حاصل ہے۔