الحویجہ سے داعش کی پسپائی
Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک سینئر کمانڈر نےکہا ہے کہ داعش نے اپنی تمام اہم جیلوں کو خالی کرتے ہوئے جنوب مغربی کرکوک کے الحویجہ علاقے سے پسپائی اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس کے کمانڈر جبارالمعموری نے بدھ کی رات کہا کہ داعش دہشتگردوں نے الحویجہ میں اپنے اڈوں کو خالی کرتے ہوئے اس شہر میں اپنی جیلوں میں بند سو سے زیادہ قیدیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
داعش گروہ، شہر الحویجہ کے سیکڑوں افراد کو نظریاتی اختلافات کی بنا پر قید کرکے تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔
صوبہ کرکوک کے ایک مقامی ذریعے نے کہا کہ داعش نے اپنے عناصر کی پچاس سے زیادہ خاندانوں کو جو شہر الحویجہ سے بھاگنے کی کوشش کررہی تھی، قیدی بنا لیا ہے۔
ٹیگس