سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمن کے میزائل حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i297111-سعودی_اتحاد_کے_ٹھکانوں_پر_یمن_کے_میزائل_حملے
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمن کے میزائل حملے

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ میزائل یونٹ نے صوبہ الجوف کے شہر الحزم میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر صوبہ مآرب میں رہائشی آبادی پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم تیرہ عام شہری شہید اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں بارہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں جنہیں اشیائے خودو نوش کی قلت اور ہیضے سمیت مختلف طرح کی جان لیوا بیماریوں کا سامنا ہے۔