بحرین: بھوک ہڑتالی سیاسی قیدیوں کی حالت غیر ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i297385-بحرین_بھوک_ہڑتالی_سیاسی_قیدیوں_کی_حالت_غیر_ہوگئی
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے بعض قیدیوں کی جسمانی حالت تشویشناک حدتک خراب ہوگئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • بحرین: بھوک ہڑتالی سیاسی قیدیوں کی حالت غیر ہوگئی

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے بعض قیدیوں کی جسمانی حالت تشویشناک حدتک خراب ہوگئی ہے۔

المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ بحرین کی الجو جیل میں سیاسی قیدی دس ستمبر سے جیل کی ابتر صورتحال اور اپنے حقوق سے محرومی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی کارندوں نے منامہ کی الجو جیل میں بہت سے سیاسی قیدیوں کو بری طرح زد و کوب کیا ہے۔
بحرینی حکومت نے گذشتہ چھے برس کے دوران گیارہ ہزار سے زیادہ بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔
بحرین کا شمار بھی ان ملکوں میں ہوتاہے جہاں آبادی کے تناسب سے قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
اس وقت کئی ہزار بحرینی شہری سیاسی وجوہات کی بنا پر جیلوں میں بند ہیں۔