سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i298325-سعودی_فوج_کے_ٹھکانوں_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان کے علاقے میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

 المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانے اور میزائل یونٹ نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران، جیزان کے علاقے میں واقع الفریضہ اور برج الخشل میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے الشرفہ نامی علاقے میں بھی سعودی فوج کے دو ٹینکوں کو  تباہ کردیا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں آٹھ بار حملے کیے ہیں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم تین عام شہری شہید اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔