مغربی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i298947-مغربی_شام_میں_دہشت_گردوں_کے_ٹھکانوں_پر_روس_کا_حملہ
شام میں روسی فضائیہ نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • مغربی شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کا حملہ

شام میں روسی فضائیہ نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے ادلب کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کم از کم دس بار بمباری کی۔

اس ترجمان کے مطابق اس بمباری میں دہشت گردوں کے اس فوجی ساز و سامان کو بھی تباہ کر دیا گیا جو حال ہی میں روسی فوجیوں کے خلاف کئے جانے والے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ روس، شام میں اس ملک کی قانونی حکومت کی درخواست پرتیس ستمبر دو ہزار پندرہ سے ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر رہا ہے کہ جنھیں امریکہ اور بعض عرب و مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت کا خاتمہ کرنے کے لئے دو ہزار گیارہ میں بحران شروع ہوا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔