افغانستان اور پاکستان کے ایک دوسرے پرالزامات
افغانستان نے اقوام متحده کی جنرل اسمبلی میں پاکستان پردہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
صلاح الدین ربانی نے کہا کہ پڑوسی ملک طویل عرصے سے افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے ۔
افغانستان کے الزامات پر پاکستان نے سخت رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں۔
نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سےخطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امن اورسیکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لےسکتے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا درست نہیں مؤثربارڈرمینجمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ کے ذریعے افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روس اورمغرب سے اچھے تعلقات ہیں۔