الحویجہ میں داعش کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i299543-الحویجہ_میں_داعش_کے_خلاف_کامیاب_مشترکہ_آپریشن
عراق کی فیڈرل پولیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ الحویجہ آپریشن کے دوران، دوسو سات داعش دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • الحویجہ میں داعش کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن

عراق کی فیڈرل پولیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ الحویجہ آپریشن کے دوران، دوسو سات داعش دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فیڈرل پولیس کے کمانڈر رائد جودت شاکر نے کہا ہے کہ الحویجہ کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوسرے مرحلے کا پہلا پروگرام پوری کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الحویجہ کی آزادی کا دوسرا مرحلہ جمعے سے جنوب مغربی کرکوک کے تین محوروں سے شروع کیا ہے۔
رائدجودت شاکر نے الحویجہ میں داعش کے قبضے سے تین سو چوالیس مربع کلومیٹر کے علاقے کو آزاد کرا لینے کی خبردی اور اعلان کیا کہ ستائیس تحصیلیں اور دیہات کہ جو داعش کے قبضے میں تھے آزاد ہو چکے ہیں۔