صوبہ بیضا میں سعودی اتحادیوں کے اڈوں پر حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i299691-صوبہ_بیضا_میں_سعودی_اتحادیوں_کے_اڈوں_پر_حملے
یمنی فوج نے صوبہ البیضاء میں سعودی اتحادی فوجیوں کے خلاف بیک وقت تین کارروائیوں کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • صوبہ بیضا میں سعودی اتحادیوں کے اڈوں پر حملے

یمنی فوج نے صوبہ البیضاء میں سعودی اتحادی فوجیوں کے خلاف بیک وقت تین کارروائیوں کی خبر دی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے پیر کو جنوبی یمن کے صوبہ البیضاء کے القصیب، کساد اور المحصن کے مشرقی علاقوں میں تین کارروائیاں انجام دیں-

یمن کے المسیرہ ٹی وی کے اعلان کے مطابق ان کارروائیوں میں سعودی اتحادی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہو گئی-

یمن کے ذرائع ابلاغ نے بھی صوبہ مآرب کے جبل ہیلان علاقے میں سعودی اتحادی فوجیوں کا حملہ پسپا کردیئے جانے کی خبر دی ہے-

جبل حیلان پر حملے کے دوران سعودی جنگی طیارے اپنے اتحادی فوجیوں کی مسلسل مدد کر رہے تھے اور ان کے حملوں کے آغاز اور درمیان میں اس علاقے پر دسیوں بار بمباری بھی کی-