یمنی فوج نے امریکی سعودی جاسوس طیارہ مار گرایا
Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
یمن کی فضائیہ نے دارالحکومت صنعا پر پرواز کرنے والے امریکی ساخت کے جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
ایم کیو نائن قسم کا یہ جاسوس طیارہ سعودی عرب کے لیے جاسوسی مشن پر تھا اور اسے صنعا کے الدیلمی فوجی اڈے کے قریب یمنی فضائیہ کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے مار گرایا۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے بھی یمن میں اپنے ایک جاسوس طیارے کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔امریکہ، جنگ یمن میں سعودی عرب کو انٹیلی جینس معلومات اور اسحلہ فراہم کر رہا ہے۔دوسری جانب یمن کی فوج نے ملک کے شمالی علاقے میں جاری جھڑپوں کے درمیان چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سعودی اتحاد ایک فوجی کمانڈر فرفج ھادی فراس بھی شامل ہے۔