جلال طالبانی نہیں رہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i299845-جلال_طالبانی_نہیں_رہے
عراق کے سابق صدر جلال طالبانی انتقال کر گئے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • جلال طالبانی نہیں رہے

عراق کے سابق صدر جلال طالبانی انتقال کر گئے ۔

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صدر اور سینیئر کرد رہنما جلال طالبانی کا جرمنی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ وہ پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے صدر بھی تھے ۔ جلال طالبانی انیس سو تینتس میں عراق کے شہر اربیل میں پیدا ہوئے اور دو ہزار پانچ میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد عراق کے صدر منتخب ہوئے ۔ انھوں نے عراق کے جمہوری نظام میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔