الحویجہ سے داعش کا کنٹرول ختم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300025-الحویجہ_سے_داعش_کا_کنٹرول_ختم
عراقی فورسز نے الحویجہ کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • الحویجہ سے داعش کا کنٹرول ختم

عراقی فورسز نے الحویجہ کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

النہرین نےعراقی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی فورسز نے دہشت گردگروہ داعش پرکاری ضرب وارد کرتے ہوئے الحویجہ کےعلاقے کو آزاد کراتے ہوئے اس علاقہ کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

الحویجہ آپریشن کے کماںڈر جنرل رشید یار اللہ نے کہا ہے کہ الحویجہ کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے وجود سے پاک کردیا گیا ہے ۔

اس آپریشن میں عراقی فورسز کے ہمراہ عراقی رضاکار دستے بھی شریک تھے۔ جنرل رشید یاراللہ نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کی اب عراق میں کوئی جگہ نہیں۔