ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ پر افغان صدر کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300573-ایران_کے_ساتھ_تعاون_کے_فروغ_پر_افغان_صدر_کی_تاکید
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طور سے اقتصادی شعبے میں تعلقات اور تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ پر افغان صدر کی تاکید

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طور سے اقتصادی شعبے میں تعلقات اور تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اتوار کے روز کابل میں ایرانی وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتوں پر دستخط سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا ملک، پڑوسی ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا خواہاں ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کی جامع دستاویزات تیار کئے جانے کے لئے ایران اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، اتوار کے روز کابل میں منعقد ہوا۔ ان مذاکرات میں پانی، سلامتی اور مہاجروں کے امور کی کمٹیوں نے دو طرفہ مسائل کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں ایران کا ایک پندرہ رکنی وفد ہفتے کے روز افغانستان کے دورے پر کابل پہنچا تھا۔