دہشت گردوں کے میزائل لانچنگ پیڈ تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300937-دہشت_گردوں_کے_میزائل_لانچنگ_پیڈ_تباہ
شامی فوج نے ملک کے شمالی صوبے حلب میں دہشت گردوں کے میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کر دیئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے میزائل لانچنگ پیڈ تباہ

شامی فوج نے ملک کے شمالی صوبے حلب میں دہشت گردوں کے میزائل لانچنگ پیڈ تباہ کر دیئے۔

العالم ٹیلی ویژن کے مطابق حلب کے نواحی علاقوں لیرمون اور راشدین میں قائم دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے صوبہ ادلب کے نواحی شہر ارمناز میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کے درمیان دھماکہ کیا۔
اس حملے میں جبہت النصرہ کے چار دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔