شام کے اینٹی ایئر کرافٹ پر صیہونی حکومت کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i301451-شام_کے_اینٹی_ایئر_کرافٹ_پر_صیہونی_حکومت_کا_حملہ
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نےکہا ہے کہ اسرائیل نے شام کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • شام کے اینٹی ایئر کرافٹ پر صیہونی حکومت کا حملہ

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نےکہا ہے کہ اسرائیل نے شام کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے

العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کی فضاؤں میں پرواز کررہے اسرائیلی طیارے پر حملے کے بعد شام کے ایک اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ پرحملہ کرکے اسے تباہ کردیا- صیہونی حکومت کا دعوی ہے کہ شام کا یہ اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ دمشق کے قریب تعینات تھا- اس سے قبل بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کے فضائی حدود سے شام کے صوبہ حماہ کے قریب مصیاف علاقے میں ایک شامی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو فوجی مارے گئے تھے اور فوجی اڈے کو بھاری نقصان ہوا تھا-