صیہونی حملے میں 8 فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302344-صیہونی_حملے_میں_8_فلسطینی_شہید
غزہ پر غاصب صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حملے میں 8 فلسطینی شہید

غزہ پر غاصب صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے ایک سرنگ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 6 کا تعلق قدس بریگیڈ اور2 کا تعلق حماس کی فوجی شاخ قسام بریگیڈ سے ہے۔

غزہ پرغاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد قدس بریگیڈ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

فلسطین کی جہاد اسلامی کے پریس سیکریٹری داوود شهاب نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔