شام میں کار بم دھماکہ، 50 جاں بحق اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i303468-شام_میں_کار_بم_دھماکہ_50_جاں_بحق_اور_زخمی
شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کے کار بم دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • شام میں کار بم دھماکہ، 50 جاں بحق اور زخمی

شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کے کار بم دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

 شام میں دیرالزور کے قریبی علاقوں الجفره اورالکونیکو میں کل حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 شامی میڈیا کے مطابق داعش نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔