سعودی وزیرخارجہ اسرائیل کے ترجمان
Nov ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسرائیل کی باتوں کا عربی میں ترجمہ کرتے ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشہ یعلون نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اسرائیل کے بہترین ترجمان ہیں اور وہ اسرائیل کی وہی باتیں عربی میں کہتے ہیں جو اسرائیل عبری زبان میں کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کو ایران کے پیچھے لگا دیا ہے کیونکہ ایران سے اسرائیل اور سعودی عرب دونوں کو خطرہ ہے اور اسی وجہ سے سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیر خارجہ، اسرائیل کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
ٹیگس