افغانستان، خود کش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i304137-افغانستان_خود_کش_دھماکے_میں_8_افراد_جاں_بحق
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۴:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان، خود کش دھماکے میں 8 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ننگر شہر میں مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے خلاف مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے میں بچوں سمیت 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔