یمن پر سعودی جارحیت میں 13 یمنی شہری شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i307137-یمن_پر_سعودی_جارحیت_میں_13_یمنی_شہری_شہید
یمن کے صوبے شبوہ اور الحدیدہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۱۷ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت میں 13 یمنی شہری شہید

یمن کے صوبے شبوہ اور الحدیدہ میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے قرین علاقہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 یمنی شہری شہید ہوگئے۔

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے علاقوں «بیحان» اور«عقبه» پر 15 مرتبہ حملے کئے اب تک ان حملوں سے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

ادھر الحدیدہ میں بھی سعودی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر امریکہ کی حمایت سے مجرمانہ جنگ مسلط  کررکھی ہے جس کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔