سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ
Dec ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے شمالی صوبے الجوف کے صبرین علاقے میں سعودی عرب کے غیر ملکی اتحادی فوجیوکی ایک گاڑی پر حملہ کرکے متعدد جارح فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے جمعے کو اعلان کیا کہ فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے الجوف میں سعودی اتحادی فوجیوں پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے سرحدی علاقے جیزان میں بھی سعودی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔
یمن کے مذکورہ فوجی ذریعے کے مطابق یمن فوج کے توپخانے کے یونٹ نے بھی جیزان کے الخل گاؤں میں سعودی فوجی اڈے پر گولہ باری کی۔
اس درمیان سعودی عرب کےاپاچی ہیلی کاپٹروں نے جیزان میں وادی جارہ کے علاقے میں یمنی فوج کے ٹھکانوں پر سولہ راکٹ فائر کئے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بھی جیزان میں وادی جارہ اور عسیر کے علاقے مجازہ میں یمنی فوج کے اڈے پر بمباری کی۔
ٹیگس