یمن میں سعودی جرائم، 50 شہید و زخمی
Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
یمن کی وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے تعز کے علاقے تعزیہ کے بازار پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں پچاس عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی جارحیت میں زخمی ہونے والی بعض یمنی عام شہریوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
دریں اثنا یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ تعزیہ شہر میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم، یمنی عوام کے خلاف مسلط کی جانے والی جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انصاراللہ کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت، دولت و ثروت کا استعمال کر کے اقوام متحدہ کے فیصلے کو اپنے حق میں تبدیل کر وا رہی ہے اور سعودی عرب اس طرح سے یمنی شہیدوں کا خون پامال کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
ٹیگس