یمن پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری، 5 افراد شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i308259-یمن_پر_سعودی_جنگی_طیاروں_کی_بمباری_5_افراد_شہید
انسانی حقوق کی شدید تنقید اور مخالفت کے باوجود یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری، 5 افراد شہید

انسانی حقوق کی شدید تنقید اور مخالفت کے باوجود یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الحدیدہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق یمن کے کئی صوبوں پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اس سے قبل صوبہ تعز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 100 افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔