افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے کا انخلا کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i308527-افغانستان_سے_غیر_ملکی_فوجیوں_کے_کا_انخلا_کا_مطالبہ
افغانستان کی قومی اسمبلی نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-11-01T10:23:41+00:00 )
Dec ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے کا انخلا کا مطالبہ

افغانستان کی قومی اسمبلی نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

افغانستان کی قومی اسمبلی کے متعدد ارکان نے اپنے ملک پر سویت یونین کے قبضے کی برسی کے موقع پر حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے لیے حالات سازگار بنانے کی کوشش کرے۔

افغان ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام بیرونی فوجیوں کے زیر سایہ زندگی نہیں گزار سکتے اور غیر ملکی فوج کی موجودگی سے افغان عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

افغانستان کے ارکان پارلیمنٹ کے مطابق غیر ملکی فوجی ہی ملک کی موجودہ بدامنی، بحران اور جنگ کا سبب بنے ہوئے ہیں لہذا انہیں فوری طور پر افغانستان سے چلے جانا چاہیے۔

اس وقت افغانستان میں تقریبا پندرہ ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں جبکہ تین ہزار نیٹو فوجی بھی افغانستان میں موجود ہیں۔