سعودی فوجیوں کی ہلاکتیں
Jan ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
یمن کی فوج کے حملوں میں متعدد سعودی فوجی اور آلہ کار ہلاک ہو گئے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج نے کل سعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان میں الکرسی اور جبل الدخان کے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں 4 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع العسیر علاقہ میں سعودی عرب کے 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے العسیر میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب کے 13 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ سعودی عرب کے فوجیوں نے العسیر میں اپنے کچھ علاقے واپس لینے کے لئے یمنی فورسز اور انصار اللہ پر حملہ کیا ، یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے 13 فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔
ٹیگس